Post Views: 35
اسلام آباد: ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق 26 جون سے 14 جولائی تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 111 تک جا پہنچی ہے۔
گزشتہ روز ایک بچہ زخمی بھی ہوا، یوں 26 جون سے اب تک زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 212 ہو چکی ہے۔
سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں متعدد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم اس حوالے سے مکمل اعداد و شمار تاحال سامنے نہیں آئے۔
یاد رہے کہ مون سون بارشوں کے ساتھ ساتھ گلیشیئرز کے پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کی سطح بھی مسلسل بلند ہو رہی ہے، جس کے باعث ممکنہ خطرات بڑھ رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔