ملتان (نمائندہ خصوصی) با اثر اوباش نے اپنے ساتھی کے ہمراہ یتیم کنواری دوشیزہ کو اغواء کر کے اپنے ڈیرے پر لے گیا دو دن اپنے ڈیرے پر محبوس کر کے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا ،پانی گرم کرنے والے راڈ سے بازوؤں پر گرم راڈ لگا کر زخمی کرتا رہا ،پولیس تھا نہ سٹی احمد پور شرقیہ نے مرکزی ملزم اظہر مغل کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا زینب صفدر دختر محمد صفدر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی طاںر اقبال کو درخواست دی میں محلہ سرور شاہ کی سکونتی ہوں خانہ داری کرتی ہوں میں حسب معمول عظمت سلطان قبرستان اپنے والدین کی قبروں پر جارہی تھی اچانک محمد اظہر مغل اور مہر بھٹی بسواری کاڑی میرے سامنے آ کر رکے اور مجھے زبر دستی اٹھا کر کار میں بٹھا کر ڈائیو اڈے کے پاس ایک ڈیرے پر لے گئے جہاں پر محمد اظہر مغل میرے ساتھ زبردستی میری مرضی کے خلاف زناء حرام کرتا رہا میرے مزاحمت کرنے پر اس نے پانی گرم کرنے والا راڈ بجلی والا گرم کر کے میری دونوں کلائیوں پر لگا تا رہا جس سے میری کلائیوں پر جلنے کے زخم ہو گئے اور میرے منہ پر بھی خراش لگائی ،محمد اظہر مغل نے میرے ساتھ زبردستی دو دن تک زیادتی کر تا رہاجبکہ مہر بھٹی باہر پہرہ دیتارہا، اظہر مغل نے میرے ساتھ زیادتی کی ور میرا موبائل فون بھی زبردستی مجھے سے چھین لیا جو میں نے موقع پاکر اپنا موبائل اٹھا کر موقع سے بھاگ کر اپنے گھر آگئی ،میں نے محمد حسنین ولد احمد بخش قوم بلوچ سکنہ چکی موڑ 2- محمد نادر ولد احمد بخش قوم بلوچ سکنہ چکی موڑ کو بتلایا۔ میں نے 15 پر بھی کال کی تھی، ایس ایچ او تھانہ سٹی نے سب انسپکٹر محمد منصور اور پولیس ملازمین کے ہمراہ زینب صفدر کی درخواست پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اظہر مغل کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور ملزمان کے خلاف زیر دفعہ جرائم A375/ 365B ت پ کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے۔
