Post Views: 35
سابق پاکستانی فاسٹ بولر تنویر احمد نے یو اے ای میں سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ سے ڈراپ کیے جانے والے اسٹار بیٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کرنے کا مشورہ دے دیا۔
تنویر احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر بابر اعظم اور محمد رضوان سمجھتے ہیں کہ ٹیم میں ان کی اہمیت یا قدر کم ہو گئی ہے تو انہیں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے اس حوالے سے ویرات کوہلی کی مثال موجود ہے، جنہوں نے اپنی قدر کا اندازہ کر کے وقت پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔
سابق فاسٹ بولر نے موجودہ ٹیم سلیکشن پر بھی سوالات اٹھائے اور تحفظات کا اظہار کیا، جبکہ فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت پر حیرت کا بھی اظہار کیا۔