Post Views: 76
فخرالاسلام ڈوگرنےسائلین کی درخواستوں پر متعلقہ افسروں کو فوری احکامات جاری کر دئیے
ڈیرہ غازیخان (تحصیل رپورٹر) کمشنرڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کے آسان رسائی مسائل کم انیشیٹیو کے تحت کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا.ا یڈیشنل کمشنر ریونیو فخرالاسلام ڈوگرنے لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستوں پر احکامات بھی جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر کے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے مسائل سنتے ہیں اور درخواستوں پر متعلقہ افسران سے باقاعدہ رپورٹ لے کر سائلین کو پیشرفت سے آگاہ بھی رکھا جاتا ہے۔






