ایک مغوی کومرنےپربغیرغسل،جنازہ ریت میں دفنادیارہائی پانےوالےکی گفتگو

ایک مغوی کومرنےپربغیرغسل،جنازہ ریت میں دفنادیا:رہائی پانےوالےکی گفتگو

ملتان( سٹاف رپورٹر) کچےکے ڈاکوئوں کی قید سےرہائی پانےوالےزاہد نواز نے بتایا کہ ایک مغوی کی طبیعت خراب ہوئی اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی اسے بغیر غسل دیئے اور بغیر جنازہ پڑھائے ریت ہی میں ایک گڑھا کھود کر اوپر مٹی ڈل دی اور پھر اس کا موبائل توڑ کر سم دریا میں بہا دی کیونکہ اس سے قبل اس کے موبائل سے تاوان مانگاجاتا رہا تھا۔ زاہد نواز نے بتایا کہ اغوا کاروں کے پاس جدید اسلحہ اور مارٹر گولے عام ہیں جب تاوان کی رقم مل گئی تو ایک گھنٹہ موٹر سائیکل کے سفر کے بعد اسے غوث پور کے علاقے میں چھوڑ ا گیا جب زاہد نواز کے ورثا نے موبائل لوکیشن چیک کی تو یہ سندھ کے علاقے غوث پور کا بھگیاری ٹاور تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں