Post Views: 65
عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ اضافے کے بعد آج نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تازہ رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہو کر 3,235 ڈالر پر آ گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت نیچے آ گئی۔
مقامی سطح پر 24 قیراط فی تولہ سونا 2,300 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 41 ہزار 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,972 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 93 ہزار 124 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی، فی تولہ چاندی 3,482 روپے اور دس گرام چاندی 2,985 روپے پر برقرار ہے۔