آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

شدید بارشوں کا الرٹ، شہری سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ – این ڈی ایم اے کا انتباہ

اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ڈی ایم اے) نے 3 اگست تک ملک میں متوقع موسمی خطرات کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث شہری سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، خوشاب اور نارووال جیسے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں بین، بسنتَر اور ڈیگ نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، پشاور، صوابی اور چارسدہ سمیت کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ہے۔
گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے سے بھی سیلابی خطرہ موجود ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بادسوات، ہنارچی، ترسات، ہندور، درکوٹ، اشکومن، ششپر، ریشون، بریپ، بونی، سردار گول اور ارکاری شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے بارے میں بروقت آگاہ کیا ہے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز بہاؤ والے ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے دور رہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں