آج کی تاریخ

rain forecast, strong winds, thunderstorm, snowfall prediction, January 2025 weather, Pakistan weather update, Sindh weather, western areas rainfall, mountainous snowfall, western winds arrival, upper areas weather, Gilgit-Baltistan snowfall, Kashmir rain and snow, Khyber Pakhtunkhwa weather, northern areas cold weather, Islamabad rain forecast, Punjab rainfall, Balochistan snowfall, Murree snowfall, Galiyat weather, Neelum Valley snowfall, tourist advisory, traffic disruptions, avalanche warning, agricultural benefits, cold wave, severe winter conditions

این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں آندھی، طوفان اور شدید بارشوں کی وارننگ جاری کر دی

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر کے لیے موسمی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے 25 جون سے یکم جولائی کے دوران مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران کئی علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں جو نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور طوفانی جھکڑ سے کمزور تعمیرات، درختوں، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
متاثر ہونے والے ممکنہ علاقے

پنجاب: لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، مظفرآباد، باغ، اور راولا کوٹ میں شدید بارش اور سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
سندھ: کراچی، سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپور خاص، تھرپارکر، ٹھٹھہ، اور بدین میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا: چترال، دیر، سوات، بونیر، پشاور، نوشہرہ، مانسہرہ، کرک، کوہاٹ، صوابی، ہزارہ، ایبٹ آباد، کرم، اور دیگر مقامات میں بارش اور طوفان متوقع ہیں۔
گلگت بلتستان: استور، ہنزہ، گلگت، اسکردو، نگر، دیامر، شگر، غذر اور گھانچے کے پہاڑی علاقوں میں بھی طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
کشمیر: لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔
ایڈوائزری میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ آندھی اور طوفان کے دوران کھلے مقامات، کمزور دیواروں، درختوں، کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ گاڑیاں محفوظ مقامات پر پارک کریں اور سفر کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کیونکہ دھند یا گرد و غبار کے باعث حد نگاہ کم ہو سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریاں مکمل رکھیں۔ عوام کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ “پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ” ایپ سے موسم کی تازہ ترین معلومات اور ہدایات حاصل کرتے رہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں