این ایف سی تطہیر شروع ،کالرو کےساتھ مکافات عمل ،یونیورسٹی داخلے پر پابندی ،مہمان بھی شامل

ملتان(سٹاف رپورٹر)12 سال تک یونیورسٹی کو ذاتی جاگیر کی طرح چلانے والے این ایف سی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اختر کالرو کا این ایف سی یونیورسٹی میں بذریعہ نوٹس داخلہ بند کر دیا گیا اور نوٹس میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر اختر کالرو کا کوئی مہمان بھی این ایف سی یونیورسٹی میں داخل نہیں ہو سکتا ۔یہ حکم نامہ قائم مقام وائس چانسلر کی طرف سے گیٹ سے ملحقہ اسی نوٹس بورڈ پر چسپاں کیا گیا ہے جہاں چند ہفتے پہلے تک اس قسم کے نوٹس سینئر ترین سٹاف ممبران کیلئے ڈاکٹر اختر کالرو کے حکم پر چسپاں کیا جاتے تھے۔ اس نوٹس کی تحریر اس طرح سے ہے
نوٹ: سابق وی سی ملک اختر علی کالرو اور ان سے ملنے کیلئےآنے والے مہمان کا داخلہ بند ہے۔ بحکم وائس چانسلر۔
اللہ کی بے آواز لاٹھی پوری آواز کے ساتھ ڈاکٹر کالرو پر برس پڑی ہے اور ڈاکٹر اختر کالرو سینئر ترین پروفیسر حضرات سے جب خفا ہوتے تھے تو انہیں بےتوقیر کرنےکیلئے یونیورسٹی کے کسی جونیئر سٹاف ممبر سے فون کرا کر آگاہ کراتے تھے کہ آپ کا یونیورسٹی میں داخلہ بند ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ محض تین دنوں میں این ایف سی یونیورسٹی کی کشتی سےسڑاند والا بدبودار پانی نکالنے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور یونیورسٹی میں تیزی سے حالات بہتری کی طرف رواں دواںہو رہے ہیں۔

نئے وائس چانسلرکی جانب سے اخترکالرواوراسکے کسی بھی مہمان پریونیورسٹی میں داخلےپرپابندی کانوٹس

شیئر کریں

:مزید خبریں