آج کی تاریخ

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں-انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں-سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دے دی-سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دے دی-ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے-ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے-محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار-محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار-وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحا میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے-وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحا میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے

تازہ ترین

ایم پی اے ممتازچانگ کو دھمکیاں، سابق ایس ایچ او نویدواہلہ کیخلاف مقدمہ

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)سوشل میڈیا کا سہارا لے کر پنجاب اسمبلی کے رکن سردار ممتاز علی چانگ کی کردار کشی کرنے اور توہین آمیز پوسٹیں لگانے والے سابق ایس ایچ او نویدنواز واہلہ کیخلاف تھانہ بھونگ میں پیکا ایکٹ 2016 کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا،واضح رہے کہ ایم پی اے ممتاز علی چانگ نے سابق ایس ایچ اوز نوید نواز واہلہ اور سیف ملہی کی کچہ میں اجار ہ داری ،اربوں کی جائیدادوں اور کچہ کے جرائم پیشہ عناصر کی سہولت کاری کابھانڈا پھوڑاتھا۔تفصیل کے مطابق پنجاب پولیس کے بدنام زمانہ سابق ایس ایچ نوید نواز واہلہ کیخلاف تھانہ بھونگ میں پیکا ایکٹ 2016کے تحت رکن پنجاب اسمبلی سردار ممتاز علی چانگ کے پرسنل اسسٹنٹ مجاہد عباسی کی مدعیت میں مقدمہ نمبری 340/25بجرم PREVEN OF ELECTRONIC CRIMES ACT2016-21مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مورخہ 29جون 2025ء سابق ایس ایچ او نوید نواز واہلہ اپنے ذاتی سوشل میڈیاٹیم کا ونگ بھی چلاتے ہیں نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ Naveed Wahla(Naveed Nawaz Wahla) سے رکن پنجاب اسمبلی سردر ممتاز علی چانگ کیخلاف توہین آمیز پوسٹیں لگائیں جس میں دھمکیوں سمیت عوامی نمائندہ کی گستاخی کی اور عوامی نمائندہ کی عزت و قار کو نقصان پہنچایا،جس پر حلقہ پی پی 266کی عوام میں غم و غصہ پایا گیا جس کو بشمکل قابو میں رکھا۔پولیس نے رکن پنجاب اسمبلی سراد ممتاز علی چانگ کے پی اے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی سردار ممتاز علی چانگ نے 2024-25 میں پنجاب اسمبلی کی فلور پر کھڑے ہوکر دو سابق ایس ایچ اوز نوید نواز واہلہ اور سیف ملہی کے کچہ کے ڈاکوؤں کیساتھ رابطے،اغواء برائے تاوان کی سہولت کاری کرنے اور کچہ جہاں پر عام آدمی کا جانا موت کے منہ جانا ہے کہ مترادف ہے وہاں پر اربوں روپے کی جائیدادیں،فارم ہاؤسز بنانے اور شہریوں کو اغوا کرکے ان سے کروڑوں روپے کے بھتے وصول کرنے بارے انکشافات کئے تھے۔جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سیاستدان ہو یا عا م شہری سوشل میڈیا پر اسکی کردار کشی کرنے اور جھوٹے من گھڑت الزامات لگانے والوں کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے ادارے حرکت میں آگئے ہیں،اور اب ایسے عناصر کو جواب دہ ہونا پڑے گا جو سوشل میڈیا کو نفرت، جھوٹ اور شخصیت کشی کے لیے استعمال کرتے ہیں،ہم ہر اس کردار کو بے نقاب کرتے رہیں گے جو عوامی اعتماد کو مجروح کرتا ہے اور سچ کے خلاف سازشیں کرتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں