ڈاکٹر رمضان ایمرسن یونیورسٹی میں برادری ازم کو فروغ ،ادارہ کو گجر کھڈہ بنانے پر تل گئے

ایمرسن یونیورسٹی ؛رجسٹرار کا بوگس تقرر ، غیر قانونی سی سی ڈاکٹر رمضان گجر لاہور طلب

ملتان ( سٹاف رپورٹر) غیر قانونی تعینات وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر رمضان گجر کواعلیٰ حکام نےطلب کر لیا۔ ڈاکٹر محمد رمضان گجر نے رشوت اور اپنے عزیز رشتہ دار بہنوئی بشیر گجر سابق کنٹرولر سرگودھا یونیورسٹی کے دباؤ پر ریکارڈ میں ہیرا پھیری اور حقائق کو چھپاتے ہوئے ڈاکٹر محمد فاروق کو غیر قانونی اور یونیورسٹی کے ایکٹ 2021 سٹیچوز کے خلاف کرپشن اور لوٹ مار کیلئے تعینات کیا جس کی عمر ناصرف 50 سال سے زائد تھی بلکہ موصوف کی سرگودھا یونیورسٹی کی سروس بھی بوگس ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور کچھ اس طرح ہے کہ موصوف 10 اکتوبر 1993 کو گوجرانوالہ بورڈ میں جونیئر کلرک سکیل 5 میں بھرتی ہوئے پھر 29 اکتوبر 2003 میں سلیکشن گریڈ ملنے پر سکیل 7 کا جونیئر کلرک بنے پھر سرگودھا کے وی سی نے اقربا پروری کرتے ہوئے بغیر مشتہر کے 22 جون 2006 کو براہ راست ایڈمن آفیسر غیر قانونی اور قواعد کے خلاف رکھا۔ موصوف نے ایم اے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے تھرڈ ڈویژن میں کیا ہوا ہے پھر 3 اکتوبر 2007 میں انکوائری ہونے کے باوجود اسسٹنٹ رجسٹرار تعینات کیا گیا۔ اس پر انکوائری کمیٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اس کی سروسز سکیل 7 میں واپس گوجرانوالہ بورڈ بھیجنے کی سفارش کر دیں۔ اسی طرح چیف منسٹر انسپکشن کمیٹی جس کے تفتیشی افسر فضل عباس ممبر جنرل l اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے آفیسر ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک طارق امیر بھٹی نے موصوف کی سرگودھا یونیورسٹی میں تقرری کو خلاف ضابطہ قرار دیا یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب موصوف کے خلاف پہلے ہی انکوائری کمیٹی اور انکوائری رپورٹ کا فیصلہ نہ ہوا تھا تو اس کو ایمرسن یونیورسٹی میں اپلائی کرنے کا این او سی کیسے مل گیا جو سراسر خلاف ضابطہ ہے اور غیر قانونی وائس چانسلر ڈاکٹر رمضان گجر اور بشیر گجر کنٹرولر امتحانات سرگودھا یونیورسٹی اور غیر قانونی رجسٹرار ایمرسن یونیورسٹی فاروق احمد کی ملی بھگت سے اور دانستہ طور پر سنڈیکیٹ کو اعتماد میں لئے بغیر انجام تک پہنچایا گیا ۔وائس چانسلر اور رجسٹرار نے بشیر گجر کے تعاون کے جواب میں اس کے بیٹے ذریاب بشیر گجر جو کہ میرٹ پر 136 نمبر پر تھا اس کو اسسٹنٹ رجسٹرار سلیکٹ کیا ۔اس حوالےسے روزنامہ قوم میں خبریں لگنے کے بعد وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر رمضان گجر کو اعلیٰ حکام نے لاہور طلب کر لیاہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں