آج کی تاریخ

ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے کمی، جنگ بندی کے بعد ریلیف

کراچی: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت 20 روپے گھٹ کر اب 280 روپے تک آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ جنگ شروع ہونے سے پہلے ایل پی جی کی قیمت 220 روپے فی کلو تھی، جبکہ جنگ کے دوران یہ نرخ 320 روپے فی کلو تک جا پہنچے تھے۔
جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتیں پرانی سطح کی جانب واپس آ رہی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں