ایڈیشنل کمشنر بلال احمد نے ملتان کے تھانہ کینٹ میں درخواست دی کہ ڈیڑھ ماہ قبل عظمی شہزادی نامی خاتون نے فیس بک پر رابطہ کیا اور اپنا علاقہ رحیم یار خان بتایا، 27 اکتوبر کو خاتون نے بزریعہ فون بتایا کہ وہ بھکر سے ملتان آرہی ہے اور بلال احمد سے ملاقات کرے گی، درخواست گزار کے مطابق فیصل موور سے وہ خاتون کے ہمراہ طارق روڈ کے ہوٹل پہنچے اور وہ خاتون کے لئے کھانا لینے چلا گیا
واپس آنے پر خاتون کے ہمراہ کمرے میں 2 نامعلوم افراد کو دیکھا تو معاملہ خراب لگا، خاتون نے دھمکی دی کہ وہ زنا کا الزام لگائے گی اور 16 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، اس دوران افراد نے ملکر ایک لاکھ 43 ہزار روپے چھین لئے، اس درخواست پر تھانہ کینٹ مین مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
دوسری جانب خاتون عظمی شہزادی کی جانب سے بھی تھانہ کینٹ میں ایک مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس میں اس نے نوکری کے بہانے ملتان بلوا کر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے اور یہ مقدمہ ایڈیشنل کمشنر بلال احمد کے خلاف ہی درج کیا گیا ہے
پولیس اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے






