ایف بی آر کو پہلی ششماہی میں 321 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال، صورتحال تشویشناک

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) اور دسمبر 2025 کے ماہانہ ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دسمبر 2025 میں ایف بی آر کو تقریباً 21 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔
اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025 میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 1425 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں کیں، جبکہ مقررہ ہدف 1446 ارب روپے تھا۔ اسی طرح رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ایف بی آر کی مجموعی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں 6169 ارب روپے رہیں، جو مقررہ ہدف 6490 ارب روپے سے 321 ارب روپے کم ہیں۔
ذرائع کے مطابق پہلے پانچ ماہ میں یہ شارٹ فال 315 ارب روپے تھا جو دسمبر کے بعد مزید بڑھ گیا ہے۔ اگرچہ دسمبر کے حتمی اعداد و شمار مرتب ہونے کے بعد کچھ حد تک کمی ممکن ہے، تاہم مجموعی صورتحال ابھی بھی تشویشناک ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں