آج کی تاریخ

ایس ایچ او جہانیاں کے پرائیویٹ ملازم کی ملی بھگت قبضہ مافیا کا گھرپردھاوا، قبضہ کرنے کی کوشش ،فائرنگ

جہانیاں(سٹی رپورٹر)ایس ایچ او جہانیاں کے پرائیویٹ ملازم رانا محمد عامر کی قبضہ مافیا سے ملی بھگت ، قبضہ مافیا متاثرہ عمران محمود کے گھر کے اندر داخل ہو گئے ہوائی فائرنگ کرتے رہے گھر مکان مالکان کو گولیاں مارنے کی دھمکیاں لگا کر گھر سے نکال دیا ، متاثرین اور اہل علاقہ کا احتجاج ، پولیس جہانیاں نے گھر پر قبضہ کرنے والوں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی کے فرار ہونے میں کامیاب تفصیل کے مطابق جناح کالونی جہانیاں میں ایس ایچ او جہانیاں کے پرائیویٹ ملازم رانا عامر کی شہ پر قبضہ مافیا متاثرہ عمران محمود کے گھر گھس گئے ہوائی فائرنگ کرتے رہے اور اسلحہ کے زور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گھر والوں کو گھر میں تشدد کرنے کے بعد گھر سے نکال دیا اور دوبارہ جہانیاں شہر میں نظر آنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جس پر متاثرہ عمران نے 15 پر کال کی مگر پولیس موقع پر نہ پہنچی متعدد بار کال کرنے پر پولیس نہ پہنچنے پر متاثرین نے اہل علاقہ کے ہمراہ بہالپور لودھراں بائی پاس روڈ بلاک کر دیا جس کی میڈیا پر خبر بریک ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی اور گھر کا دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور اہل علاقہ کو گھر میں داخل نہ ہونے دیا پولیس نے ملزمان کو موقع سے فرار کروا دیا۔اور کاروائی شو کرنے کے لیے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے ویڈیوز بنانے پر جہانیاں کے سنیئر صحافی شیخ ارشد چاند سے بدتمیزی اور روزنامہ قوم کے نمائندے تیمور انجم کا موبائل توڑ دیا۔اس موقع پر نمائندے تیمورانجم نے ایس ایچ او جہانیاں سے اس بارے مؤقف لیا تو آگے سے ایس ایچ او جہانیاں کے پرائیویٹ ملازم نے نمائندے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔سننے میں آرہا ہےکہ قوم کے نمائندے تیمورانجم کے بھائی کو ملزمان کی طرف سے بیان دلوا کر اس کیس میں ہی ملوث کروانے کا پلان تیار ہو رہا ہے جس پر صحافیوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب،ڈی پی او خانیوال،آر پی او ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں