چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

ایران کے حملے ختم نہیں ہوں گے: امریکی اڈے بھی نشانے پر

ایران کے سرکاری خبررساں ادارے فارس کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے صرف جمعہ کی رات تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ یہ سلسلہ مزید آگے بڑھے گا۔ ادارے نے ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سینئر فوجی قیادت کے حالیہ بیانات کے بعد ایران ممکنہ طور پر آنے والے دنوں میں خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بھی ہدف بنائے گا۔

ادھر ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت آ چکی ہے۔ ایران نے ہفتے کی صبح اسرائیل پر پانچواں بڑا حملہ کیا جس میں درجنوں میزائل فائر کیے گئے۔

ایرانی میزائل حملوں میں تل ابیب کے پانچ مختلف مقامات پر شدید تباہی ہوئی جبکہ ایک 32 منزلہ عمارت آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ ان حملوں میں وسطی اسرائیل کے نو مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں اب تک 4 اسرائیلی ہلاک جبکہ 63 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں