چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

ایران کا دعویٰ: اسرائیل کا پانچواں ایف-35 جنگی طیارہ مار گرایا گیا

تہران: ایران نے ایک اور اہم دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کا پانچواں ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ تباہ کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی ورامین کے نزدیک انجام دی گئی، جو تہران کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ہے۔
مقامی میڈیا ذرائع، جن میں مہر نیوز ایجنسی اور ارنا شامل ہیں، کے مطابق صوبائی گورنر حسین عباسی نے بتایا کہ یہ جدید اسرائیلی طیارہ ایران کے دفاعی میزائل سسٹم کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ ایران پہلے ہی دعویٰ کر چکا ہے کہ اسرائیلی فضائی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے اب تک اس کے دفاعی نظام نے پانچ ایف-35 طیارے گرا دیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ کامیابیاں ملکی دفاعی ٹیکنالوجی اور ہائی الرٹ سسٹمز کی مؤثر کارکردگی کی مظہر ہیں۔
دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ ایف-35 دنیا کے سب سے جدید اور مہنگے جنگی طیاروں میں سے ایک ہے، جسے مار گرانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ ایران کا حالیہ دعویٰ خطے میں جاری کشیدگی کو مزید سنگین کر سکتا ہے، جبکہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے تاحال اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں