آج کی تاریخ

کاروائی بے اثر، آن لائن جوا مافیا مضبوط، جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں نیٹ ورک-کاروائی بے اثر، آن لائن جوا مافیا مضبوط، جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں نیٹ ورک-ڈاکٹر بھابھہ کے کلاس فیلو پولیس افسر کی مداخلت، ڈاکٹر شازیہ کی آئی جی کو تفتیش تبدیلی درخواست-ڈاکٹر بھابھہ کے کلاس فیلو پولیس افسر کی مداخلت، ڈاکٹر شازیہ کی آئی جی کو تفتیش تبدیلی درخواست-بدکاری پر سہولتکاری کا پردہ، ڈاکٹر رمضان کا استعفیٰ ذاتی وجوہات قرار دیکر منظور، انکوائری ٹھپ-بدکاری پر سہولتکاری کا پردہ، ڈاکٹر رمضان کا استعفیٰ ذاتی وجوہات قرار دیکر منظور، انکوائری ٹھپ-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ

تازہ ترین

ایران کا جوابی میزائل حملہ، جنوبی اسرائیل کا اہم پاور پلانٹ تباہ

ایران نے اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں کے جواب میں زبردست میزائل حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے ایک اہم بجلی گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس واقعے کی وجہ سے کئی اسرائیلی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، اور شہریوں نے سائرن بجنے کے بعد طویل عرصے تک پناہ گاہوں میں وقت گزارا۔
الجزیرہ اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے تسلیم کیا ہے کہ ایک میزائل اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کے قریب گرا، جس سے پاور سپلائی متاثر ہوئی۔ نہاریا، حیلا، میعیلیا سمیت کئی شہروں میں سائرن کی آواز نے خوف و ہراس پھیلایا۔
رائٹرز کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس کے آسمانوں میں میزائلوں کو پرواز کرتے دیکھا گیا، جس کے بعد دھماکوں کی گونج سنی گئی۔ اب تک اشدود اور مغربی بیت المقدس سمیت چار مختلف مقامات پر میزائل گرنے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
اسرائیلی فوجی سینسر شپ کی وجہ سے متاثرہ علاقوں یا تنصیبات کی تفصیلات عوام تک نہیں پہنچائی جا رہیں، اور متعلقہ ویڈیوز یا معلومات کی شیئرنگ پر پابندی عائد ہے۔
واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے اب تک تقریباً 450 بیلسٹک میزائل اسرائیل پر داغے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں