چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

ایران کا امریکا کو دو ٹوک انتباہ: اسرائیل کی حمایت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا

تہران: ایران کے نائب وزیر خارجہ نے امریکا کو سخت الفاظ میں متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے اسرائیل کی حمایت میں ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی مداخلت کی، تو تہران اپنی بھرپور طاقت سے جواب دے گا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن آپشن پر عمل کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اسرائیل کی جارحیت کو نہیں روک سکتا، تو کم از کم غیر جانبدار رہے۔
کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ “اگر واشنگٹن نے اسرائیلی حملوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، تو ایران کو اپنے دفاع کے لیے طاقت کا استعمال کرنا پڑے گا اور دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے فوجی ادارے کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور چوکس ہیں، اور تمام آپشنز ان کے سامنے موجود ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں