آج کی تاریخ

امریکی حملے کے جواب میں ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، اسرائیلی شہر لرز اٹھے

امریکی حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی، جس کے نتیجے میں تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس زور دار دھماکوں سے لرز اٹھے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان میزائل حملوں میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رائٹرز نے رپورٹ کیا کہ ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی کارروائی کے ردعمل میں تل ابیب اور بیت المقدس کو نشانہ بنایا، اور ان میزائلوں کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دو ایرانی ڈرونز کو اردن کی سرحد کے قریب فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
سیکیورٹی خطرات کے باعث اسرائیلی ایئرپورٹس اتھارٹی نے اپنی فضائی حدود کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے، تاہم زمینی راستے، خصوصاً اردن اور مصر کے ساتھ جُڑے راستے بدستور کھلے ہیں۔
دوسری جانب، اردن میں بھی ممکنہ خطرات کے پیش نظر ہنگامی سائرن بجا کر شہریوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں