چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

ایران کا اسرائیل میں امریکی سفارت خانے پر میزائل حملہ

ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کے ایک ذیلی دفتر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، تل ابیب میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے بتایا کہ ایرانی میزائل امریکی سفارت خانے کی عمارت سے ٹکرا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے تاہم عمارت کو نقصان ہوا ہے۔
امریکی سفیر نے بتایا کہ پیر کو اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ بند رہے گا کیونکہ “شیلٹر ان پلیس” کا حکم جاری ہے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی چوتھے روز بھی جاری ہے اور دونوں جانب حملے مزید شدید ہو گئے ہیں۔
رات گئے ایران نے اسرائیل کی آئل ریفائنری اور بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا، جس سے کئی مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں اور رہائشی عمارتیں متاثر ہوئیں۔
ایرانی حملوں میں اسرائیل میں ہلاکتیں 24 تک پہنچ چکی ہیں جبکہ اسرائیلی جوابی حملوں میں ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت سمیت 224 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

شیئر کریں

:مزید خبریں