چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے، سخت نتائج بھگتنے ہوں گے: ایران

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں میں امریکا براہ راست ملوث ہے اور اس کے نتیجے میں خطے میں سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا کر سرخ لکیر عبور کر لی ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کی منظوری کے بغیر اسرائیل کی جانب سے یہ حملے ممکن نہیں تھے اور اس بات کے ٹھوس شواہد ایران کے پاس موجود ہیں، اگرچہ امریکا نے باضابطہ طور پر حملوں سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے ان حملوں کے نتیجے میں خلیج فارس میں جنگ مزید پھیل سکتی ہے اور اگر ایران پر دباؤ بڑھایا گیا تو وہ اس تنازعے کو دیگر ممالک تک وسعت دینے پر مجبور ہو سکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گا جو اسے پرامن جوہری توانائی کے حق سے محروم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ 60 فیصد سے زائد یورینیم کی افزودگی جاری رہے گی اور اسرائیل نے جان بوجھ کر ایک اہم ایرانی شخصیت کو شہید کرکے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔
عباس عراقچی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کی کھلی جارحیت کا نوٹس لے، کیونکہ ان حملوں کا مقصد صرف ایران کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ خطے میں ایک مکمل جنگ چھیڑنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں