Post Views: 108
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے منسلک دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ کارروائی البرز صوبے میں اس وقت عمل میں آئی جب دونوں مشتبہ افراد دھماکہ خیز مواد اور الیکٹرانک آلات کی تیاری میں مصروف تھے۔
ایرانی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق، گرفتار افراد پر الزام ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے علاوہ ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانے کے لیے تخریبی سرگرمیوں میں شامل تھے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان طویل عرصے سے جاری خفیہ محاذ آرائی کے دوران ایران متعدد افراد کو موساد سے روابط کے الزام میں گرفتار کر چکا ہے، جن میں سے بعض کو سزائے موت بھی سنائی گئی ہے۔







