چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

ایران نےاسرائیل کی جانب 100 سے زائد ڈرونز داغ دیے

ایران نےاسرائیل کی جانب 100 سے زائد ڈرونز داغ دیے

ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی شدید ہوگئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب 100 سے زائد ڈرونز روانہ کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل ان ایرانی ڈرونز کو شام کی فضائی حدود میں ہی ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگلے چند گھنٹے اسرائیل کے لیے نہایت مشکل ہوں گے۔

ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر اسرائیل میں ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسرائیلی ائیرلائنز نے بن گورین ائیرپورٹ سے اپنے تمام طیارے دیگر مقامات پر منتقل کر دیے ہیں، جس کے بعد ائیرپورٹ تقریباً طیاروں سے خالی ہو چکا ہے۔

ادھر سیکیورٹی خدشات کے باعث ایران اور عراق نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، جبکہ اردن نے بھی تمام پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ صورت حال مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئے اور ممکنہ طور پر خطرناک تنازعے کی جانب اشارہ کر رہی ہے، جس کے اثرات عالمی سطح پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں