Post Views: 31
ایرانی عدالتی خبر رساں ادارے “میزان آن لائن” کے مطابق اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایرانی شہری مجید مسائبی کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مجید مسائبی پر الزام تھا کہ اس نے موساد کو حساس قومی معلومات فراہم کیں، اور سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کی توثیق کے بعد آج صبح اسے پھانسی دے دی گئی۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے، اور اس پر اسرائیل کے لیے جاسوسی، ملک میں تخریب کاری، اور ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانے کی کوشش جیسے سنگین الزامات عائد تھے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری خفیہ تنازع کے دوران ایران پہلے بھی موساد سے روابط کے شبہے میں متعدد افراد کو سزائے موت دے چکا ہے۔