چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

ایران میں عسکری قیادت میں تبدیلی، مسلح افواج اور پاسداران انقلاب کے نئے سربراہان کا اعلان

اسرائیلی حملے میں اعلیٰ عسکری قیادت کی شہادت کے بعد ایران نے فوری طور پر مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب کے نئے سربراہان کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنرل حبیب اللہ سیاری کو ایرانی مسلح افواج کا عبوری کمانڈر مقرر کر دیا ہے، جبکہ جنرل احمد واحدی کو پاسدارانِ انقلاب گارڈز کا نیا کمانڈر انچیف تعینات کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب آج صبح اسرائیلی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد حسین باقری اور پاسداران انقلاب کے چیف میجر جنرل حسین سلامی شہید ہو گئے تھے۔

ایرانی قیادت نے اس حملے کو ایران کی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا عندیہ دیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، نئے کمانڈرز کو داخلی سیکیورٹی سنبھالنے اور بیرونی خطرات کے خلاف جوابی حکمت عملی تیار کرنے کی فوری ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر یہ تبدیلیاں غیر معمولی اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں