چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

ایران: اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، امریکا اپنی جارحیت کا خود ذمہ دار ہوگا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے حالیہ حملے کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ استنبول میں او آئی سی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف ایران بلکہ اپنے ووٹرز کو بھی دھوکہ دیا ہے۔
عراقچی نے کہا کہ ٹرمپ کا منشور تھا کہ وہ امریکہ کو ہمیشہ کی جنگوں سے نکالیں گے، مگر ایران پر حملہ کرکے انہوں نے سفارتی کوششوں کی توہین کی اور اپنے عوام سے غداری کی۔ انہوں نے امریکی حملے کو ناقابل قبول جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت مذاکرات کا کوئی امکان نہیں اور ایران دفاع کا حق استعمال کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ امن کے بجائے تنازع چاہتا ہے اور اسرائیل جیسے نسل کش ریاست کے ساتھ مل کر خطے میں بدامنی پھیلا رہا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور امریکی جارحیت کے نتائج کے ذمہ دار خود امریکہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں