چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

ایران اور اسرائیل دونوں جنگ بندی کے خلاف ورزی کے مرتکب، خوش نہیں ہوں: صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے دونوں ممالک پر اپنی برہمی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا نیوز کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران اور اسرائیل دونوں کے طرز عمل سے ناخوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کے فوراً بعد اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے قابل مذمت ہیں اور یہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ “اپنے پائلٹس کو فوراً واپس بلاؤ، اور بمباری بند کرو، اگر تم نے ایسا کیا تو یہ جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں اور اب ایران دوبارہ اپنا جوہری پروگرام بحال کرنے کے قابل نہیں رہے گا۔
صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باوجود جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں