چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

ایران اسرائیل جنگ میں ایرانی شہدا کی تعداد 900 سے تجاوز کرگئی

تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے ایرانی شہریوں کی تعداد 900 سے تجاوز کرگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران اب تک کم از کم 935 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں 132 خواتین اور 38 بچے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر حملے شروع کیے تھے، جن میں ایرانی فوج کے سینئر افسران اور جوہری سائنسدانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
جوابی کارروائی میں ایران نے اسرائیلی علاقوں پر شدید میزائل حملے کیے، جن کے نتیجے میں اسرائیل میں 28 افراد ہلاک ہوئے۔
اس تنازعے کے دوران امریکا نے بھی ایران کے مختلف جوہری مراکز جن میں فردو، اصفہان اور نطنز شامل ہیں، پر فضائی حملے کیے اور ان تنصیبات کو مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔
یہ جھڑپیں 24 جون کو ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے بعد رُک گئیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں