آج کی تاریخ

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد سونا سستا، فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

کراچی: ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 365 روپے میں دستیاب ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 258 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 10 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں سونا 39 ڈالر کمی کے ساتھ 3 ہزار 327 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں