چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

ایرانی جوابی حملے کا خدشہ،اسرائیلی وزیراعظم فرار

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی حملے کے پیشِ نظر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو خصوصی سرکاری طیارے میں نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے سرکاری طیارے نے بن گورین ایئرپورٹ سے اڑان بھری ہے، تاہم طیارہ کہاں گیا ہے اس بارے میں تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے ممکنہ ڈرون اور میزائل حملے کے پیشِ نظر اسرائیل نے اپنے کئی جنگی طیارے اور حساس فضائی اثاثے مختلف محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ فضائی حملوں کے بعد خطے میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جبکہ ایران کی طرف سے سخت جوابی کارروائی کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر اسرائیل میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں