خبر: ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعات کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ توانائی نے اوگرا کو فوری ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کے ذخائر کی نگرانی کریں اور خام تیل و دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر خاص توجہ دیں۔
اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی کا کہنا ہے کہ ملک میں مناسب اسٹاک موجود ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل آئل نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ سپلائی تعطل سے بچا جا سکے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ حملوں میں اب تک 51 شہری ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایرانی سپریم لیڈر اور صدر مسعود پزشکیان کی رہائش گاہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔







