Post Views: 65
سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے درمیان آج جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری ہوں گے ۔جبکہ مسلم ن لیگ کی جانب سے مریم نواز، شہباز شریف اور اسحاق ڈاربھی موجود ہوں گے۔آصف زرداری اور بلاول اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جو جلد لاہور روانہ ہوں گے۔ توقع ہے کہ ملاقات آج ہی ہوگی۔ ملاقات کے لیے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی سرگرم ہیں۔اطلاعات کے مطابق دونوں کی جانب سے اپنے اپنے وزیراعظم کا نام دیا جارہا ہے۔ سربراہان فیصلہ کریں گے کہ کس جماعت کا صدر اور کس جماعت کا وزیراعظم ہوگا۔اگر دونوں جماعتیں متفق نہیں ہوئیں تو آزاد امیدوار اپنی حکومت بنالیں گے ۔جس کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ہی آج دونوں جماعتیں جمع ہوں گی۔







