Imran Khan, PTI, Adiala Jail, Judicial Commission, May 9, November 26, Negotiation, Establishment, Court Cases, Toshakhana Case, Al-Qadir University Case, Aliema Khan, Missing Persons, Judicial System, Political Statements, Pakistan Politics

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بیرسٹر گوہر ،سیف کی ملاقات ، مذاکرات بارے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ ان کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما ءبانی تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد احتجاج اور تمام سیاسی صورتحال کے معاملے پر اعتماد میں لیا ۔اڈیالہ جیل میں عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ خان صاحب کی احتجاج کی کال فائنل ہے۔ احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ مذاکرات جو چل رہے ہیں، اس کا کچھ بتا دیں۔ جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ جی اس پر آپ کو ان شا اللہ بتائیں گے وہ چل رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں