آج کی تاریخ

اوگرا نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

اوگرا نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جس کا نوٹیفکیشن یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق گیس کے نئے نرخوں میں پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے الگ الگ نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت 200 سے 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 500 سے 4200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے درمیان ہوگی۔
اس کے علاوہ پروٹیکٹڈ صارفین کو ماہانہ 600 روپے فکسڈ چارجز ادا کرنا ہوں گے جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے یہ چارجز 1500 روپے ماہانہ مقرر کیے گئے ہیں۔ 1.5 میٹر سے زائد گیس استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 3000 روپے ماہانہ ہوں گے۔
سرکاری، نیم سرکاری اداروں، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے لیے گیس کے نرخ 3175 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔
روٹی کے تنوروں کے لیے گیس کی قیمت 110 سے 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی، کمرشل صارفین کے لیے نرخ 3900 روپے، جنرل انڈسٹری کے لیے 2300 روپے، کیپٹو پاور سیکٹر کے لیے 3500 روپے، سی این جی کے لیے 3750 روپے، سیمیٹ فیکٹریوں کے لیے 4400 روپے، جبکہ کھاد فیکٹریوں کے لیے 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔
مزید برآں، کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی گھروں کے لیے گیس کی قیمت 1225 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں