Post Views: 63
اوکاڑہ کے نواحی علاقے حویلی لکھا میں آسمانی بجلی گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کھیتوں میں کام میں مصروف تھے کہ اچانک آسمانی بجلی گری، جس سے ایک نوجوان اور ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک لڑکی زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں، واقعہ کے بعد علاقے میں افسردگی کی فضا چھا گئی۔