لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

اوکاڑہ: مچھر سے بچاؤ کے لیے جلائے گئے اُپلوں سے آگ لگنے سے 3 کمسن بہن بھائی جاں بحق

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں مچھر سے بچنے کے لیے جلائے گئے اُپلوں سے آگ لگنے کے نتیجے میں 3 کمسن بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے نواحی علاقے 31 جی ڈی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تینوں بچے ایک ہی چارپائی پر سو رہے تھے اور مچھر سے بچاؤ کے لیے انہوں نے چارپائی کے قریب اُپلے جلا دیے تھے۔ اُپلوں کی آگ نے بستر کی چادر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے سبب تینوں بچے جھلس گئے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ آگ کی شدت کے باعث 4 سالہ شیزہ اور 2 سالہ قمر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ 7 سالہ عبداللہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ بھی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں