اوچ شریف انٹرچینج پر حادثہ، بس کی موٹروے پولیس گاڑی کوٹکر، انسپکٹر سمیت 3 اہلکار شہید

اوچ شریف(خصوصی رپورٹر،جنرل رپورٹر)اوچ شریف موٹر وے ایم فائیو پر افسوس ناک حادثہ،بس کی موٹروےپولیس گاڑی کوٹکرسےانسپکٹرسمیت 3اہلکارشہید ہوگئے۔تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں افسوس ناک حادثہ میں 2پولیس افسران سمیت 3جاں بحق ہو گئے ہیں۔ انسپکٹر موٹر وے ایم فائیو مشتاق ،سب انسپکٹر ناصر اور کانسٹیبل اسامہ پٹرولنگ کرنے کے بعد ڈیوٹی ختم ہونے پر واپس اوچ شریف انٹرچینج پر اپنی رہائش گاہ جارہے تھے کہ راستے میں اوچ شریف انٹرچینج کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی تیز رفتار مسافر بس نے پیچھے سے ہٹ کیا جسکے نتیجے میں تینوں موٹر وے پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔حادثہ کی اطلاع پر موٹر وے پولیس حکام اورریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئے جاں بحق ہونے والوں کی ڈیڈ باڈیز کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کیا گیا جبکہ بس ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا ،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی ڈیڈ باڈیز ہیڈ کوارٹر موٹر وے پولیس ملتان منتقل کی گئیں پولیس لائن ملتان میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ڈیڈ باڈیز کو آبائی علاقوں میں روانہ کیا گیا جہاں لواحقین کے حوالے کیا گیا ،موٹر وے پولیس حکام نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں