DG PHA

اوور ہیڈ برج پر سپانسر شپ سے پینٹگ ڈی جی پی ایچ اے نے سرکار سے لاکھوں اینٹھ لئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی کرپشن اور ادارے کو نقصان پہنچانے کے حوالے سےمزید انکشافات ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس نے پل موج دریا جس کا موجودہ نام کلمہ چوک ہے کے مقام پر اوور ہیڈ برج کے اطراف کی دیواروں اور نشتر چوک کرو برج کے دونوں اطراف شہر کے ایک معتبر صنعتکار اور ایک معتبر بلڈرز کو قائل کر کے ان سے سپانسر شپ لے کر ان دونوں اوور ہیڈ برجوں پر پینٹنگ کرائی جس پر ادارے کا ایک روپیہ بھی صرف نہ ہوا مگر اس پینٹ اور مزدوری کے عوض لاکھوں روپے کے بلز بنوائے گئے ہیں جو فرضی ٹھیکیدار وں کوکاغذا ت میں ظاہر کر کے بنوائے گئے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی آصف رئوف نے ریلوے سے دو کنڈ م بوگیاں ہوٹل بنانے کیلئے انتہائی مہنگے داموں خریدیں جو کہ کئی ماہ سے پڑی ہیں اور اس کیلئے بھی مخیر حضرات کی مینٹینس جاری ہیں تاکہ رقوم کو معززین شہران بوگیوں کو ریستوران میں تبدیل کر نے کیلئے خرچ کریں اور پھر اس کے بل سرکاری کھاتے میں درج کر کے خود وصول کر لئے جائیں۔ عید گاہ کے قریب 9 نمبر چونگی اور عید گاہ کے درمیان پارکوں سے ملحقہ دکانیں بنوا کر ان سے جہاں پیسے لئے جار ہے ہیں وہاں خوانچہ فروشوں سے بھی روزانہ کی بنیاد پر بھتہ وصول کیا جارہا ہے۔ اس طرح پی ایم اے کے تمام پارکوں کی حدود کے علاوہ داخلی و خارجی راستوں پر خارجی خوانچہ فروشوں سے بھی ڈی جی کی ایماپر ہی پی ایچ اے کا عملہ یومیہ بھتہ لیتا ہےاور اس تمام تر بھتہ خوری کی ذمہ داری ایک حافظ قرآن اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اسامہ نے اٹھا رکھی ہے ۔ یہ بھی معلو م ہوا ہے کہ شہر بھر میں 20 فیصد سے زائد اشتہاری بورڈ کسی ریکارڈ میں نہیں اور یہ بورڈ بعض افسران اور چند سہولت کاروںکو اندر خانے الاٹ کئے گئے ہیں۔ روزنامہ ’’ قوم‘‘ کو ایک ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وہ شہر بھر کے تمام غیر قانونی اشتہاری بورڈ کا مکمل ریکارڈ بمعہ تصاویر مرتب کررہے ہیں جو اس بھتہ خور مافیا کو بے نقاب کرے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں