چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

انگلینڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ

انگلینڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ

شیفیلڈ (برطانیہ): برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں ایک برٹش پاکستانی ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے کا واقعہ پیش آیا۔ حملے میں ریسٹورنٹ میں توڑپھوڑ کی گئی اور عملے کو ہراساں کیا گیا۔

ریسٹورنٹ کے مالک، رحیم اللہ خان، نے کہا کہ حملہ آور بھارتی شہری نشے میں تھے۔ انہوں نے کھانے کے بعد دعویٰ کیا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کا گوشت شامل کیا گیا ہے، اور کاؤنٹر پر شور مچایا۔

رحیم اللہ کے مطابق، حملہ آوروں نے شیشے اور دیگر اشیاء کو نقصان پہنچایا۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے واضح کیا کہ ان کے مینیو میں بیف شامل ہی نہیں ہے، لیکن نشے میں دھت افراد نے ورکرز پر حملہ کر دیا۔

واقعے کے بعد، برطانوی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور شیفیلڈ ریسٹورنٹ کے اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اس واقعے کو مذہبی تعصب کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں