آج کی تاریخ

انڈونیشیا کے سفیر کی ایوان تجارت و صنعت آمد، تعلقات ،خطہ ملتان کی مصنوعات پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا کے سفیر کی ایوان تجارت و صنعت آمد، تعلقات ،خطہ ملتان کی مصنوعات پر تبادلہ خیال

ملتان: ایوان تجارات و صنعت کے دورہ کے موقع پر انڈونیشیا کے قائم مقام سفیر مسٹر رحمت ہند یارتاکسومہ کو صدر ایوان میاں بختاور تنویر شیخ ایوان کا نشان پیش کررہے ہیں اس موقع پر نائب صدر اظہر بلوچ ، میاں راشد اقبال، ندیم احمد شیخ ، شیخ عاصم سعید ، حسیب احمد اور محمد شفیق ہمراہ ہیں

ملتان (جنرل رپورٹر)انڈونیشیا کے قائم مقام سفیر کی دورہ ملتان کے موقع پر ایوان تجارت و صنعت ملتان آمد صدر ایوان نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ انکا ملتان ایوان آمد پر خیر مقدم کیا اور اس موقع پر انڈونیشنین سفیر اور ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر کے مابین پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین تجارتی و دوستانہ تعلقات پر باہمی تبادلہ خیال کیا گیا اس سلسلہ میں انڈونیشیا کے اسلام آباد سفارت خانے میں تعینات قائم مقام سفیر رحمت ہندیارتا کسومہ نے اپنے دورہ ملتان کے موقع پر ایوان تجارت و صنعت کا بھی دورہ کیا اور صدر ایوان میاں بختاور تنویر شیخ ودیگر عہدیداران سے ملاقات کی اس موقع پر میاں بختاور تنویر شیخ اور انڈونیشیا کے سفیر کے مابین دونوں ممالک کے مابین تجارتی و دوستانہ تعلقات خطہ ملتان کی مصنوعات اور سموگ کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا صدر ایوان میاں بختاور تنویر شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے انڈونیشیا کی کمپنیوں اور تجارتی حلقوں کو جنوبی پنجاب میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہوئے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں کاٹن جننگ، ویونگ، کھاد کی پیداوار اور فوڈ پروسیسنگ سے متعلق شعبہ جات میں تجارت کے مواقع موجود ہیں صدر ایوان نے مزید بتایا کہ 2012 کے ترجیحی تجارتی معاہدے کے بعد پاک انڈونیشیا تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انڈونیشیا پاکستان سے چاول، مالٹا، لیموں اور مشینری درآمد کرتا ہے اوردوسری جانب، انڈونیشیا کی مصنوعات جیسے کافی، نوڈلز اور پام آئل پاکستانی مارکیٹ میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔صدر ایوان نے انڈونیشیا کی نئی ویزا پالیسی کو بھی سراہا، جو پاکستانی کاروباری برادری کے لیے سفر کو آسان بناتی ہے اور ساتھ ہی درخواست کی کہ ملتان چیمبر کے ممبران کیلئے ویزا آن آرائیول کی سہولت فراہم کی جائے جسے ناظم الامور نے اپنی وزارت خارجہ کو بھیجنے کا وعدہ کیا۔ اس کے علاوہ ملتان چیمبر اور جکارتہ کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلوں کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں زراعت، ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، اور تعلیمی شراکت داری میں مشترکہ منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی، تاکہ مہارت اور جدت کو فروغ دیا جا سکے۔ علاوہ ازیں ملتان اور جکارتہ چیمبرز کے درمیان ایک سسٹر چیمبر انیشیٹو پر کام کرنے کی بھی درخواست کی گئی تاکہ کاروباری مواقعوں کو وسعت دی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملتان کے تاجر برادری کا ایک تجارتی وفد جکارتہ بھیجنے کی پیشکش کی گئی جسے ناظم الامور نے بے حد سراہا۔میاں راشد، اقبال سابق صدر ملتان چیمبر نے کہا کہ ہم کسومہ کی یہاں ملتان چیمبر میں آمد کے لیے شکر گزار ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ان کا یہ دورہ ہمارے شراکت داری کو مضبوط بنائے گا اور ہمارے مشترکہ مقاصد خاص طور پر تجارت اور معاشرتی ترقی میں تعاون کے نئے پہلو سامنے لائے گا۔اس موقع پر نائب صدر اظہر بلوچ، میاں راشد اقبال، ندیم احمد شیخ، شیخ عاصم سعید، حسیب احمد اور سیکرٹری جنرل محمد شفیق موجود تھے۔معزز مہمان کو ایوان کا نشان بھی پیش کیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں