آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

انسپکٹر طرخ گیلانی
انسپکٹر طرخ گیلانی کے ہمراہ پولیس وردی میں تاجر کے بیڈ روم کی اندر سے کنڈی لگا کر تلاشی لینے اور زیورات و نقد رقم چوری کرنے والی سویلین خاتون

ملتان(سٹاف رپورٹر)معافیاں اور دھمکیاں ساتھ ساتھ۔ قاسم پور نہر پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 31 اگست کو تلاشی کی آڑ میں ڈکیتی کرنے والے 14 رکنی پولیس ملازمین گینگ کے خلاف تاحال پولیس کی طرف سے کارروائی کا آغاز نہ ہو سکا جبکہ ڈکیتی میں لو ٹےجانےوالے سامان میں سے چند چیزوں اور نقد رقم کے ایک حصے کی واپسی ہو گئی ہے۔ جے ٹی ٹی کے انسپکٹر طرخ حسن گیلانی اپنی ٹیم کو تاجر کے گھر بھیج کر جہاں ایک طرف سامان واپس کر کے معافیاں مانگ رہے ہیں وہیں ان کا ٹاؤٹ محمد اللہ خان فون نمبر03008732277سے تاجر کو قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے اور کھلے عام کہہ رہا ہے کہ وہ وہاڑی روڈ پر ہی قتل کرے گا اگر پولیس والوں کے خلاف دی گئی درخواست واپس نہ اٹھائی گئی۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ جے ٹی ٹی کے انسپکٹر کا دفتر بھی سی پی او کمپلیکس میں ہے اور اس نے یہ گینگ بنا رکھا تھا جس میں پولیس ملازمین کے علاوہ سول لوگ اور پولیس یونیفارم میں چاروں پولیس کانسٹیبل خواتین میں سے صرف ایک پولیس ملازم جبکہ باقی خواتین کو پولیس کی وردی پہنا رکھی تھی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انسپکٹر طرخ حسن گیلانی کے ہمراہ جو پولیس وردی میں ملبوس لڑکی تاجر کے گھر کے مرکزی بیڈ روم میں اندر سے کنڈی لگا کر ڈیڑھ گھنٹہ تلاشی لیتی رہی اس کا تعلق بھی پولیس ڈیپارٹمنٹ سے نہیں ہے اور وہی سونے کا سیٹ چرا کر لے گئی ہے جو ابھی تک وعدے کے باوجود واپس نہیں دیا گیا جبکہ باقی تین یونیفارم میں ملبوس خواتین اور دیگر کانسٹیبل قلب نامی اے ایس آئی کے ہمراہ تاجر کے گھر جا کر نہ صرف معافی مانگ چکے ہیں بلکہ انہوں نے دو لاکھ ستر ہزار جو دوران حراست تاجر سے گاڑی میں بٹھا کر وصول کیے تھے وہ بھی واپس کر دیئے ہیں اور دیگر سامان جو واپس کیا گیا اس میں پاسپورٹ، لائسنس پسٹل بھی شامل ہے۔ توجہ طلب امر یہ ہے کہ 40 سے زائد کالونی مکینوں کی موجودگی میں سامان کی واپسی اور معافی مانگتے ہوئے ویڈیو ریکارڈنگ بھی روزنامہ قوم کو موصول ہو گئی ہے کیونکہ پولیس والے جاتے ہوئے جب ڈی وی آر ساتھ لے گئے تو تاجر نے اگلی ہی صبح نئی ڈی وی آر خرید کر سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم بحال کر دیا جس کا پولیس والوں کو علم نہ تھا اور اس طرح پولیس یونیفارم میں ملبوس ملازمین کی معافی مانگتے اور واپس کی جانے والی دو لاکھ ستر ہزار روپے کی رقم گننے کی ویڈیو بھی روزنامہ قوم کے پاس محفوظ ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ محمد اللہ خان جو کہ بدنام پولیس ٹاؤٹ ہے چند سال قبل خوانچے پر راکھ والے بھٹے(چھلیاں) فروخت کرتا تھا پھر وہ رانا محمود الحسن کا کارکن بن گیا اور پھر اس نے پولیس کی ٹاؤٹی شروع کر دی۔ اس وقت پولیس کے لیے شراب فروشوں، منشیات فروشوں سے وہی ریکوریاں کرتا ہے اور کھلے عام کہہ رہا ہے کہ پولیس والے معطل ہو گئے تو بحال ہو جائیں گے مگر تمہیں موت کے منہ سے واپس کون لائے گا۔ یہ امربھی توجہ طلب ہے کہ تاجر کے گھر جزوی سامان واپس کرنے اور معافی مانگنے کے لیے جانے والی پولیس پارٹی نے یہ بھی بتا دیا ہے کہ انہیں ارسلان نامی ٹاؤٹ نے مخبری کی تھی اور لوہار کالونی کے پولیس ٹاؤٹ ارسلان نے انہیں دھوکے میں رکھ کر ریڈ کرائی۔ ارسلان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ پولیس کے نام پر جواریوں اور منشیات فروشوں سے بھتہ لیتا ہے۔

کریمنلز اور ٹائوٹ کیسے سیاسی قائدین کے ساتھ تصاویر بنوا کر سرکاری اداروںاور عوام کو دھوکہ دیتے ہیں۔ اس کی مثال یہ پرانی تصویر ہے جس میں غلہ منڈی کے تاجر کو قتل کی دھمکیاں دینے والا پولیس ٹائوٹ محمداللہ خان رانا محمودالحسن کے توسط سے میاں نواز شریف سے مصافحہ کر رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں