Post Views: 64
لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے 9 مئی کے دو مختلف مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی رہائی کا فیصلہ سنایا اور سپریٹنڈنٹ جیل کو رہائی کا مراسلہ بھیج دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر شاہ محمود قریشی کسی اور کیس میں مطلوب نہ ہوں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
راحت بیکری کے باہر اور تھانہ شادمان میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بھی ان کی رہائی کا حکم جاری کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے یہ مراسلہ جاری کیا۔