Post Views: 66
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر ہونے والے حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔
عدالت کے جج منظر علی گل نے عمر ایوب کی عدم پیشی کی وجہ سے ان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کیں۔ عمر ایوب نے ان تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں، تاہم انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیشی کی بنا پر یہ درخواستیں خارج کر دیں۔
ساتھ ہی عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی عدالت نے مسترد کر دی ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب پہلے ہی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور سے عبوری ضمانت پر تھے۔