انسانی حقوق کے عالمی دن پر حافظ نعیم الرحمن کا عالمی برادری سے مؤثر اقدام کا مطالبہ

لاہور: انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہر شہری کے بنیادی انسانی حقوق کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہی وہ دین ہے جو حقیقی معنوں میں انسانوں کے حقوق کا محافظ ہے، جہاں مرد و خواتین دونوں کے حقوق واضح طور پر بیان کیے گئے ہیں۔ انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو انسانیت کا محسن اور انسانی حقوق کا سب سے بڑا ترجمان قرار دیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے عالمی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی فلسطین اور کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ان کے مطابق اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کے بنیادی حقوق روند رہی ہے جبکہ بھارت کشمیری عوام پر ظلم ڈھا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی تنظیموں اور انسانی حقوق کے علمبردار ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین، کشمیر اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں