آج کی تاریخ

امریکی کانگریس نے محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کو طلب کرلیا

امریکی کانگریس نے محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کو طلب کرلیا

امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سائفر معاملے اور اپنی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ محکمے کے افسران، کانگریس کے سامنے گواہی دیتے رہتے ہیں۔سائفر معاملے کی وجہ سے کانگریس کے سامنے ڈونلڈ لو کی اس گواہی کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کانگریس نے محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کو طلب کیا ہے۔میتھیو ملر نے کہا کہ ہم امریکی حکام کے خلاف کسی بھی دھمکی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ اس اہم گواہی کے موقع پر کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان بڑی تعداد میں دلچسپی لیتے ہوئے شرکت کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں