آج کی تاریخ

امریکی وفد کی جنرل عاصم منیر سے ملاقات، معدنی ترقی میں شراکت داری پر گفتگو

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے امریکا کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینئر عہدیدار ایرک میئر کی قیادت میں امریکی اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان کے معدنی ترقی کے شعبے میں شراکت داری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کی پالیسی پر اعتماد کا اعادہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، یہ ملاقات پاکستان منرل انوسٹمنٹ فورم کے انعقاد کے موقع پر ہوئی۔ امریکی وفد نے اس فورم کو سراہا اور پاکستان کی معدنی پالیسی پر اعتماد ظاہر کیا۔
ایرک میئر نے امریکی انتظامیہ کی ترجیحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معدنی ترقی میں تعاون، دونوں ممالک کے مفاد میں اہم پہلو ہے۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بہتری پر بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین کو عالمی سطح پر ہونے والی پیشرفت اور پاکستان کی علاقائی سیکیورٹی کے اہداف پر ایک دوسرے کا موقف جاننے کا موقع ملا۔ دونوں نے باہمی تعلقات میں مزید بہتری لانے اور جی ٹو جی اور پی ٹو پی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں