واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر امریکی حملوں کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹرتھ‘‘ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کی قیادت کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی ہے۔ امریکی صدر کے مطابق وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس بیان کے بعد عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی میں شدید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا کی صورتحال پر پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے پریس کانفرنس کریں گے، جس میں آئندہ حکمت عملی اور حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کیے جانے کا امکان ہے۔
Venezuela’s Vice President Delcy Rodríguez was reported safe.
— Clash Report (@clashreport) January 3, 2026
Source: WSJ https://t.co/LiRWB3c6dv
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے احکامات پر وینزویلا میں فوجی حملے کیے گئے، جن کے دوران دارالحکومت کاراکس میں کم از کم سات دھماکے ہوئے۔ ان دھماکوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی۔
امریکی میڈیا نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا اس وقت وینزویلا کے خلاف براہِ راست فوجی کارروائی کر رہا ہے۔
دوسری جانب وینزویلا کی حکومت نے بھی امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے کاراکس، میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں کیے گئے ہیں۔ وینزویلا حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا اصل مقصد ملک کے تیل اور معدنی وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔
وینزویلا حکومت نے امریکی جارحیت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا وینزویلا کے قدرتی وسائل حاصل کرنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔ حکومتی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکا کی فوجی کارروائی کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔
حملوں کے بعد وینزویلا کے صدر نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کو مکمل الرٹ کر دیا گیا ہے۔
Reports claim a U.S. airstrike hit Caracas’ Cuartel de la Montaña 4F, the historic barracks housing Hugo Chávez’s museum and mausoleum. pic.twitter.com/pBZG5urVX3
— Clash Report (@clashreport) January 3, 2026
دوسری طرف روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں میں وینزویلا کے دفاعی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے، اور وینزویلا کے صدر صدارتی محل چھوڑ کر کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔
اسی تناظر میں کولمبیا کے صدر نے بیان دیا ہے کہ کاراکس پر میزائل داغے جا رہے ہیں، اور ان حملوں کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری ہنگامی اجلاس بلایا جانا چاہیے تاکہ صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جا سکے۔







