Post Views: 13
دیر بالا: امریکی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی 47 سالہ مینڈی تین روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے اسلام قبول کر کے مقامی نوجوان ساجد زیب خان کے ساتھ سادگی سے نکاح کر لیا۔
اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا اسلامی نام “زلیخہ” رکھا گیا۔ نکاح کی تقریب سادہ اور روایتی انداز میں ادا کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق مینڈی اور ساجد کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی تھی جو وقت کے ساتھ گہری ہوتی گئی اور بالآخر مینڈی کو پاکستان آنے اور ساجد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر آمادہ کر گئی۔
نوجوان ساجد زیب کا کہنا ہے کہ نکاح کی پیشکش زلیخہ کی جانب سے کی گئی تھی، اور وہ اس فیصلے سے بہت خوش ہیں۔
زلیخہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “اسلام ایک خوبصورت مذہب ہے، اور میں نے دل سے اسے قبول کیا ہے۔”