امریکہ میں ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی، ایران جنگ کا سیاسی اثر واضح

ایران کے ساتھ جاری تنازعہ اور بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں نے امریکہ کے اندرونی سیاسی ماحول پر بھی اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ حالیہ سروے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے سروے کے مطابق، صدارت سنبھالنے کے بعد اب ٹرمپ کی عوامی حمایت صرف 36 فیصد رہ گئی ہے۔ اس سے پہلے ان کی مقبولیت 47 سے 40 فیصد کے درمیان رہی تھی، مگر موجودہ حالات کی وجہ سے یہ اور کم ہو گئی ہے۔
سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ امریکی عوام کی اکثریت ایران پر حملے کے فیصلے سے متفق نہیں ہے۔ تقریباً 61 فیصد افراد نے اس اقدام کی مخالفت کی جبکہ 35 فیصد نے اس کی حمایت کی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی بڑھتی قیمتیں، اقتصادی دباؤ اور جنگی کشیدگی عوامی رائے پر منفی اثر ڈال رہی ہیں، جس کے باعث حکومت کو اندرونی سطح پر کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں